نماز سے فارغ ہو کر، داہنی اور بائیں طرف منہ کر لینے کا بیان، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ (کبھی اپنی داہنی طرف اور کبھی بائیں طرف پھرا کرتے، جو شخص (خاص کر) اپنی داہنی جانب پھیر نے کا قصد کرتا تھا اسے معیوب سمجھتے تھے
راوی: ابوالولید , شعبہ , سلیمان , عمارۃ بن عمیر ,
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَا يَجْعَلْ أَحَدُکُمْ لِلشَّيْطَانِ شَيْئًا مِنْ صَلَاتِهِ يَرَی أَنَّ حَقًّا عَلَيْهِ أَنْ لَا يَنْصَرِفَ إِلَّا عَنْ يَمِينِهِ لَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَثِيرًا يَنْصَرِفُ عَنْ يَسَارِهِ
ابوالولید، شعبہ، سلیمان، عمارۃ بن عمیر، اسے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مسعود نے کہا کہ دیکھ کہیں تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز میں سے شیطان کا کچھ حصہ نہ لگائے، اس طرح کہ وہ یہ سمجھے کہ اس پر ضروری ہے کہ (بعد نماز کے) اپنی دائیں ہی جانب پھرے، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اکثر اپنی بائیں جانب ہی پھرتے دیکھا ہے (یہ نہیں کہ ہمیشہ اسی طرف منہ کیا ہو) ۔
Narrated 'Abdullah: You should not give away a part of your prayer to Satan by thinking that it is necessary to depart (after finishing the prayer) from one's right side only; I have seen the Prophet often leave from the left side.
