صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 1178

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے اسلام کا بیان۔

راوی: حسن بن مدرک یحیی بن حماد ابوعوانہ عاصم احول ابوعثمان سلمان فارسی

حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُدْرِکٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ فَتْرَةٌ بَيْنَ عِيسَی وَمُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِمَا وَسَلَّمَ سِتُّ مِائَةِ سَنَةٍ

حسن بن مدرک یحیی بن حماد ابوعوانہ عاصم احول ابوعثمان حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہما السلام اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان چھ سو سال کا زمانہ ہے۔

Narrated Salman:
The interval between Jesus and Muhammad was six hundred years.

یہ حدیث شیئر کریں