صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1190

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کفار قریش کی ہلاکت کے لئے شیبہ عتبہ ولید بن عتبہ اور ابوجہل بن ہشام۔

راوی: عمر بن خالد زہیر بن معاویہ ابواسحاق عمرو بن میمون عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ اسْتَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْکَعْبَةَ فَدَعَا عَلَی نَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ عَلَی شَيْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَعُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدِ بْنِ عُتْبَةَ وَأَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ فَأَشْهَدُ بِاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُهُمْ صَرْعَی قَدْ غَيَّرَتْهُمْ الشَّمْسُ وَکَانَ يَوْمًا حَارًّا

عمر بن خالد زہیر بن معاویہ ابواسحاق عمرو بن میمون عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کی طرف منہ کیا اور قریش کے کئی کافروں کے لئے بد دعا کی یعنی شیبہ عتبہ ولید اور ابوجہل بن ہشام کے لئے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں اللہ گواہ ہے میں نے ان سب کو بدر کے دن میدان میں پڑا ہوا دیکھا کہ دھوپ کی شدت سے ان کی لاشیں بد بودار ہو گئیں اور اس دن سخت گرمی تھی۔

Narrated 'Abdullah bin Mas'ud:
The Prophet faced the Ka'ba and invoked evil on some people of Quraish, on Shaiba bin Rabi'a, 'Utba bin Rabi'a, Al-Walid bin 'Utba and Abu Jahl bin Hisham. I bear witness, by Allah, that I saw them all dead, putrefied by the sun as that day was a very hot day.

یہ حدیث شیئر کریں