صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1584

حجۃ الوداع کا بیان

راوی: ابراہیم بن منذر انس بن عیاض موسیٰ بن عقبہ نافع ابن عمر

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ أَخْبَرَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ حَفْصَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَزْوَاجَهُ أَنْ يَحْلِلْنَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَتْ حَفْصَةُ فَمَا يَمْنَعُکَ فَقَالَ لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلَسْتُ أَحِلُّ حَتَّی أَنْحَرَ هَدْيِي

ابراہیم بن منذر انس بن عیاض موسیٰ بن عقبہ نافع حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بتایا کہ حجۃ الوداع میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ارشاد فرمایا کہ تم سب احرام کھول ڈالو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیوں نہیں احرام کھولتے؟ فرمایا کہ میں نے اپنی قربانی کے جانور کے گلے میں قلادہ باندھا ہے اور بالوں کو جما لیا ہے قربانی ہار پہنا کر ساتھ لایا ہوں لہذا جب تک اپنا جانور ذبح نہ کرلوں میں احرام نہیں اتار سکتا۔

Narrated Hafsa:
(the wife of the Prophet) The Prophet ordered all his wives to finish their Ihram during the year of Hajjat-ul-Wada. On that, I asked the Prophet "What stops you from finishing your lhram?" He said, "I have matted my hair and garlanded my Hadi. So I will not finish my Ihram unless I have slaughtered my Hadi."

یہ حدیث شیئر کریں