صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 169

تیر اندازی کا شوق دلانے کا بیان، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ ان کے لئے جس قدر قوت اور گھوڑے تمہارے لئے ممکن ہوں، اس سے تم اللہ تعالیٰ کے دشمن اور اپنے دشمنوں کو ڈراؤ گے۔

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , حاتم بن اسمعیل یریذ بن ابوعبید سلمہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ الْأَکْوَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی نَفَرٍ مِنْ أَسْلَمَ يَنْتَضِلُونَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاکُمْ کَانَ رَامِيًا ارْمُوا وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلَانٍ قَالَ فَأَمْسَکَ أَحَدُ الْفَرِيقَيْنِ بِأَيْدِيهِمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَکُمْ لَا تَرْمُونَ قَالُوا کَيْفَ نَرْمِي وَأَنْتَ مَعَهُمْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ارْمُوا فَأَنَا مَعَکُمْ کُلِّکُمْ

عبداللہ بن مسلمہ، حاتم بن اسماعیل یریذ بن ابوعبید سلمہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (قبیلہ) اسلم کے کچھ لوگوں کی طرف سے گرزرے وہ تیر اندازی کی مشق کر رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے اولاد اسماعیل (علیہ السلام) تیر اندازی کرو، تمہارے باپ اسماعیل بھی بڑے تیر انداز تھے، اور میں فلاں لوگوں کی طرف ہوں، سلمہ کہتے ہیں کہ دونوں جرگوں میں سے ایک رک گیا اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اب تم تیر اندازی کیوں نہیں کرتے، انہوں نے عرض کیا، کہ ہم کیونکر تیر اندازی کریں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو ان لوگوں کے ساتھ ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیر اندازی کرو، میں تم سب کے ساتھ ہوں۔

Narrated Salama bin Al-Akwa:
The Prophet passed by some people of the tribe of Bani Aslam who were practicing archery. The Prophet said, "O Bani Ismail ! Practice archery as your father Isma'il was a great archer. Keep on throwing arrows and I am with Bani so-and-so." So one of the parties ceased throwing. Allah's Apostle said, "Why do you not throw?" They replied, "How should we throw while you are with them (i.e. on their side)?" On that the Prophet said, "Throw, and I am with all of you."

یہ حدیث شیئر کریں