صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1829

اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ کے نزدیک حیوانوں سے بھی وہ لوگ برے ہیں جو گونگے اور بہرے ہیں اور عقل نہیں رکھتے۔

راوی: محمد بن یوسف , ورقاء , ابن ابی نجیح , مجاہد , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِنْدَ اللَّهِ الصُّمُّ الْبُکْمُ الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ قَالَ هُمْ نَفَرٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ

محمد بن یوسف، ورقاء، ابن ابی نجیح، مجاہد، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ اس آیت ( اِنَّ شَرَّ الدَّوَا بِّ عِنْدَ اللّٰهِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِيْنَ لَا يَعْقِلُوْنَ) 8۔ الانفال : 22) کو اللہ تعالیٰ نے بنی عبدالدار کے ایک گروہ کے حق میں اتارا اور مراد اس سے بد کردار لوگ ہیں۔

Narrated Ibn 'Abbas:
Regarding the Verse: "Verily! The worst of beasts in the Sight of Allah are the deaf and the dumb—-those who understand not." (8.22)
(The people referred to here) were some persons from the tribe of Bani 'Abd-Addar.

یہ حدیث شیئر کریں