اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے نبی! مسلمانوں کو کافروں سے لڑنے کی ترغیب دلائیے اگر تم بیس ثابت قدم ہو گئے تو تم دو سو (کافروں) پر غالب رہو گے اور اگر تم سو ثابت قدم ہو گے تو ایک ہزار کافروں پر غالب رہو گے اس لئے کہ وہ کافر سمجھ بوجھ نہیں رکھتے۔
راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , عمرو , ابن عباس
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا لَمَّا نَزَلَتْ إِنْ يَکُنْ مِنْکُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَکُنْ مِنْکُمْ مِائَةٌ فَکُتِبَ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ وَاحِدٌ مِنْ عَشَرَةٍ فَقَالَ سُفْيَانُ غَيْرَ مَرَّةٍ أَنْ لَا يَفِرَّ عِشْرُونَ مِنْ مِائَتَيْنِ ثُمَّ نَزَلَتْ الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْکُمْ الْآيَةَ فَکَتَبَ أَنْ لَا يَفِرَّ مِائَةٌ مِنْ مِائَتَيْنِ وَزَادَ سُفْيَانُ مَرَّةً نَزَلَتْ حَرِّضْ الْمُؤْمِنِينَ عَلَی الْقِتَالِ إِنْ يَکُنْ مِنْکُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ قَالَ سُفْيَانُ وَقَالَ ابْنُ شُبْرُمَةَ وَأُرَی الْأَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيَ عَنْ الْمُنْکَرِ مِثْلَ هَذَا
علی بن عبد اللہ، سفیان، عمرو، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی کہ اگر بیس مسلمان ہوں صبر کرنے والے تو دو سو کافروں سے نہ بھاگیں تو پھر اس وقت یہ آیت لازم کردی گئی کہ اگر ایک ہو تو دس کے مقابلہ سے بھاگے نہیں سفیان نے کئی مرتبہ یہ بھی کہا کہ اگر بیس مسلمان ہوں تو دو سو کافروں سے نہ بھاگیں پھر اس کے بعد یہ آیت اتری کہ اللہ نے اب تمہارے لئے تخفیف کردی ہے اور جان لیا ہے کہ تم اب کس قدر کمزور ہو گئے ہو لہذا یہ کہا گیا ہے کہ سو دو سو سے نہ بھاگیں سفیان کہتے ہیں کہ عبداللہ بن شبرمہ کوفہ کے قاضی تھے کہتے تھے کہ میرا خیال ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں بھی یہی حکم پایا جاتا ہے۔
Narrated Ibn Abbas:
When the Verse:– "If there are twenty steadfast amongst you, they will overcome two hundred." (8.65) was revealed, then it became obligatory for the Muslims that one (Muslim) should not flee from ten (non-Muslims). Sufyan (the sub-narrator) once said, "Twenty (Muslims) should not flee before two hundred (non Muslims)." Then there was revealed: 'But now Allah has lightened your (task)..' (8.66)
So it became obligatory that one-hundred (Muslims) should not flee before two hundred (non-muslims). (Once Sufyan said extra, "The Verse: 'Urge the believers to the fight. If there are twenty steadfast amongst you (Muslims) ..' was revealed.) Sufyan said, "Ibn Shabrama said, "I see that this order is applicable to the obligation of enjoining good and forbidding evil."
