صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1843

اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے رہتے ہیں اور اسے اللہ کے راستہ میں خرچ نہیں کرتے تو آپ ان کو درد ناک عذاب کی بشارت سنا دیجئے۔

راوی: حکم بن نافع , شعیب , ابوالزناد , عبدالرحمن , اعرج , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَکُونُ کَنْزُ أَحَدِکُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ

حکم بن نافع، شعیب، ابوالزناد، عبدالرحمن، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت نے فرمایا کہ قیامت کے روز تم میں سے کسی کا خزانہ جس کی زکوۃ ادا نہ کی جاتی ہو وہ گنجا سانپ بن جائے گا (جس سانپ کے سر کے بال گر جائیں اس کے زہر میں بہت تیزی پیدا ہو جاتی ہے) ۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "The Kanz (money, the Zakat of which is not paid) of anyone of you will appear in the form of bald-headed poisonous male snake on the Day of Resurrection."

یہ حدیث شیئر کریں