صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 185

سرور عالم کی زرہ اور قمیص کا بیان جو آپ نے لڑائی میں پہنتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قول ہے، کہ خالد نے اپنی زر ہیں اللہ کی راہ میں وقف کر رکھی ہیں ۔

راوی: محمد بن کثیر , سفیان , اعمش , ابراہیم , اسود , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدِرْعُهُ مَرْهُونَةٌ عِنْدَ يَهُودِيٍّ بِثَلَاثِينَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ وَقَالَ يَعْلَى حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ دِرْعٌ مِنْ حَدِيدٍ وَقَالَ مُعَلًّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ وَقَالَ رَهَنَهُ دِرْعًا مِنْ حَدِيدٍ.

محمد بن کثیر، سفیان، اعمش، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جب وفات ہوئی تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زرہ ایک یہودی کے پاس تیس صاع جَو میں گروی تھی، اعمش کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی لوہے کی زرہ رہن رکھ دی تھی، اور معلی نے کہا، عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ وَقَالَ رَهَنَهُ دِرْعًا مِنْ حَدِيدٍ۔ ۔

Narrated 'Aisha:
Allah's Apostle died while his (iron) armor was mortgaged to a Jew for thirty Sas of barley.

یہ حدیث شیئر کریں