صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1851

اللہ تعالیٰ کا قول کہ تالیف قلب کے لئے بھی خرچ کرنا چاہئے مجاہد کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تالیف قلوب کے لئے مال خرچ کرتے ہیں ۔

راوی: محمد بن کثیر , سفیان , ان کے والد , ابن ابی نعیم , ابوسعید

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بُعِثَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْئٍ فَقَسَمَهُ بَيْنَ أَرْبَعَةٍ وَقَالَ أَتَأَلَّفُهُمْ فَقَالَ رَجُلٌ مَا عَدَلْتَ فَقَالَ يَخْرُجُ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا قَوْمٌ يَمْرُقُونَ مِنْ الدِّينِ

محمد بن کثیر، سفیان، ان کے والد، ابن ابی نعیم، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں کوئی چیز لائی گئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو چار آدمیوں میں تقسیم فرما کر ارشاد فرمایا کہ میں نے ان کی تالیف قلوب کے لئے ایسا کیا ہے ایک آدمی کہنے لگا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصاف نہیں کیا، آپ نے فرمایا اس کی نسل سے ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو دین کو چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

Narrated Abu Said:

یہ حدیث شیئر کریں