اللہ تعالیٰ کا قول کہ بیشک حضرت یوسف اور ان کے برادر ان کے قصہ میں دریافت کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں ۔
راوی: محمد , عبدۃ , عبیداللہ , سعید بن ابی سعید , ابوہریرہ
حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النَّاسِ أَكْرَمُ قَالَ أَكْرَمُهُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاهُمْ قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ قَالَ فَأَكْرَمُ النَّاسِ يُوسُفُ نَبِيُّ اللَّهِ ابْنُ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ نَبِيِّ اللَّهِ ابْنِ خَلِيلِ اللَّهِ قَالُوا لَيْسَ عَنْ هَذَا نَسْأَلُكَ قَالَ فَعَنْ مَعَادِنِ الْعَرَبِ تَسْأَلُونِي قَالُوا نَعَمْ قَالَ فَخِيَارُكُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُكُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقِهُوا تَابَعَهُ أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ
محمد، عبدہ، عبیداللہ، سعید بن ابی سعید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ اللہ کے نزدیک کون زیادہ عزت والا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو زیادہ متقی ہے لوگوں نے عرض کیا ہم یہ نہیں پوچھتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو پھر خاندان کے اعتبار سے سب سے زیادہ صاحب عزت والے حضرت یوسف ہیں پیغمبر کے بیٹے پیغمبر کے پوتے حضرت خلیل کے پڑپوتے عرض کیا ہمارا یہ مطلب نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شاید تم عرب کے خاندان سے متعلق پوچھتے ہو کہنے لگے جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو جاہلیت میں شریف تھے وہ اسلام میں بھی شریف ہیں جب کہ صاحب علم ہوں اور دوسروں کو نفع پہنچائیں ابواسامہ بھی عبیداللہ سے روایت کرتے ہیں۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle was asked, "Who are the most honorable of the people?" The Prophet said, "The most honorable of them in Allah's Sight are those who keep their duty to Allah and fear Him. They said, "We do not ask you about that." He said, "Then the most honorable of the people is Joseph, Allah's prophet, the son of Allah's prophet, the son of Allah's prophet, the son of Allah's Khalil i.e. Abraham) They said, "We do not ask you about that." The Prophet said, Do you ask about (the virtues of the ancestry of the Arabs?" They said, "Yes," He said, "Those who were the best amongst you in the Pre-lslamic Period are the
