اللہ تعالیٰ کا قول کہ یہ تم نے اپنے لئے ایک حیلہ بنایا ہے سولت کے معنی اچھا بنا کر دکھانا ۔
راوی: موسی , ابوعوانہ , حصین , ابی وائل , مسروق بن الاجدع , ام رومان , والدہ عائشہ
حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَسْرُوقُ بْنُ الْأَجْدَعِ قَالَ حَدَّثَتْنِي أُمُّ رُومَانَ وَهْيَ أُمُّ عَائِشَةَ قَالَتْ بَيْنَا أَنَا وَعَائِشَةُ أَخَذَتْهَا الْحُمَّى فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلَّ فِي حَدِيثٍ تُحُدِّثَ قَالَتْ نَعَمْ وَقَعَدَتْ عَائِشَةُ قَالَتْ مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ كَيَعْقُوبَ وَبَنِيهِ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ أَنْفُسُكُمْ أَمْرًا فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ
موسی، ابوعوانہ، حصین، ابی وائل، مسروق بن الاجدع، حضرت ام رومان، والدہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا ہے کہ عائشہ ہمارے گھر میں تھیں ان کو بخار آ رہا تھا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شاید اس تہمت کے رنج سے (بخار) آیا ہے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا ہاں اور اٹھ کر بیٹھ گئیں اور کہا کہ میری اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مثال بالکل حضرت یعقوب اور ان کے بیٹے حضرت یوسف کی ہے کہ ان کے بھائیوں نے بہانہ بنایا۔ جسے سن کر حضرت یعقوب نے فرمایا (فصبر جمیل الخ۔)
Narrated Um Ruman:
Who was 'Aisha's mother: While I was with 'Aisha, 'Aisha got fever, whereupon the Prophet said, "Probably her fever is caused by the story related by the people (about her)." I said, "Yes." Then 'Aisha sat up and said, "My example and your example is similar to that of Jacob and his sons:–'Nay, but your minds have made up a tale. So (for me) patience is most fitting. It is Allah (alone) Whose help can be sought against that which you assert.' (12.18)
