اللہ تعالیٰ کا قول کہ جب حضرت یوسف کے پاس بادشاہ کا آدمی آیا اور کہا کہ تم قید سے رہا ہوتے ہو یوسف نے کہا کہ پہلے ان عورتوں کے حالات بادشاہ سے معلوم کرو جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹے تھے میرا پروردگار ان کے فریب کو اچھی طرح جانتا ہے حاشا للہ وہ بالکل بے قصور ہے حاش تنزیہہ اور استثناء کے لئے بھی آتا ہے حصحص واضح ہو گیا۔
راوی: سعید بن تلید , عبدالرحمن بن قاسم , بکر بن مضر , عمرو بن حارث , یونس بن یزید , ابن شہاب , سعید بن مسیب , ابی سلمہ بن عبدالرحمن , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ تَلِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ بَکْرِ بْنِ مُضَرَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْحَمُ اللَّهُ لُوطًا لَقَدْ کَانَ يَأْوِي إِلَی رُکْنٍ شَدِيدٍ وَلَوْ لَبِثْتُ فِي السِّجْنِ مَا لَبِثَ يُوسُفُ لَأَجَبْتُ الدَّاعِيَ وَنَحْنُ أَحَقُّ مِنْ إِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لَهُ أَوَلَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلَی وَلَکِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي
سعید بن تلید، عبدالرحمن بن قاسم، بکر بن مضر، عمرو بن حارث، یونس بن یزید، ابن شہاب، سعید بن مسیب، ابی سلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ حضرت لوط پر رحم فرمائے انہوں نے قوم کی دشمنی سے مجبور ہو کر کسی طاقتور مددگار کی تمنا کی تھی اور جتنے عرصہ تک حضرت یوسف قید میں رہے اگر میں رہتا تو رہائی کے حکم کو مان لیتا اور بلانے والے کے ہمراہ فوراً چلا جاتا اور ہم کو حضرت ابراہیم سے زیادہ شک کرنا سزاوار ہے جب کہ اللہ نے ان سے فرمایا کہ کیا تمہیں ہمارے مردے زندہ کرنے پر یقین نہیں؟ تو کہا کہ ضرور ہے مگر یہ اطمینان قلب کے لئے چاہتا ہوں۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "May Allah bestow His Mercy on (Prophet) Lot. (When his nation troubled him) he wished if he could betake himself to some powerful support; and if I were to remain in prison for the period Joseph had remained, I would surely respond to the call; and we shall have more right (to be in doubt) than Abraham: When Allah said to him, "Don't you believe?' Abraham said, 'Yes, (I do believe) but to be stronger in faith; (2.260)
