اللہ تعالیٰ کا قول کہ بیشک ہم نے تم کو سات دہرائی جانے والی آیات اور قرآن عظیم عطا کیا ہے۔
راوی: محمد بن بشار , غندر , شعبہ , حبیب بن عبدالرحمن , حفص بن عاصم بن سعید بن معلی
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّی قَالَ مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُصَلِّي فَدَعَانِي فَلَمْ آتِهِ حَتَّی صَلَّيْتُ ثُمَّ أَتَيْتُ فَقَالَ مَا مَنَعَکَ أَنْ تَأْتِيَنِي فَقُلْتُ کُنْتُ أُصَلِّي فَقَالَ أَلَمْ يَقُلْ اللَّهُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاکُمْ لِمَا يُحْيِيکُمْ ثُمَّ قَالَ أَلَا أُعَلِّمُکَ أَعْظَمَ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَذَهَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَخْرُجَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَذَکَّرْتُهُ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتُهُ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، حبیب بن عبدالرحمن، حفص بن عاصم بن سعید بن معلی سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے سامنے سے گزرے میں نماز پڑھ رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا، میں نہیں گیا ، نماز کے بعد گیا تو آپ نے فرمایا کہ جب میں نے بلایا تھا تو کیوں نہیں آئے میں نے عرض کیا میں نماز پڑھ رہا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ اے ایمان والو! جب تمہیں اللہ کا رسول بلائے تو چلے جاؤ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسجد سے جانے سے پہلے میں تمہیں قرآن کی بڑی بزرگ و برتر سورت بتاؤں گا پھر جب جانے لگے تو میں نے یاد دہانی کرائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ سورت الحمد ہے اس میں سات آیت ہیں جو سبع مثانی ہیں اور قرآن عظیم جو مجھے دیا گیا ہے۔
Narrated Abu Said Al-Mualla:
While I was praying, the Prophet passed by and called me, but I did not go to him till I had finished my prayer. When I went to him, he said, "What prevented you from coming?" I said, "I was praying." He said, "Didn't Allah say" "O you who believes Give your response to Allah (by obeying Him) and to His Apostle." (8.24) Then he added, "Shall I tell you the most superior Sura in the Qur'an before I go out of the mosque?" When the Prophet intended to go out (of the Mosque), I reminded him and he said, "That is: "Alhamdu-lillahi Rabbil-'Alamin (Surat-al-fatiha)' which is the seven oft repeated verses (Al-Mathani) and the Grand Quran which has been given to me."
