اللہ تعالیٰ کا قول کہ بیشک ہم نے تم کو سات دہرائی جانے والی آیات اور قرآن عظیم عطا کیا ہے۔
راوی: آدم , ابن ابی ذئب , سعید , مقبری , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمُّ الْقُرْآنِ هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ
آدم، ابن ابی ذئب، سعید، مقبری، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ام القرآن جو کہ سورت فاتحہ ہے اسی کو سبع مثانی اور قرآن عظیم کہتے ہیں۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "The Um (substance) of the Quran is the seven oft-repeated verses (Al-Mathaini) and is the Great Quran (i.e. Surat-al-Fatiha)."
