باب (نیو انٹری)
راوی: محمد بن مقاتل , یعلی , سفیان , عصفری , عکر مہ , ابن عباس
سُورَةُ الرُّومِ
بَاب فَلَا يَرْبُو عِنْدَ اللَّهِ مَنْ أَعْطَى عَطِيَّةً يَبْتَغِي أَفْضَلَ مِنْهُ فَلَا أَجْرَ لَهُ فِيهَا قَالَ مُجَاهِدٌ يُحْبَرُونَ يُنَعَّمُونَ يَمْهَدُونَ يُسَوُّونَ الْمَضَاجِعَ الْوَدْقُ الْمَطَرُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ هَلْ لَكُمْ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ فِي الْآلِهَةِ وَفِيهِ تَخَافُونَهُمْ أَنْ يَرِثُوكُمْ كَمَا يَرِثُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا يَصَّدَّعُونَ يَتَفَرَّقُونَ فَاصْدَعْ وَقَالَ غَيْرُهُ ضُعْفٌ وَضَعْفٌ لُغَتَانِ وَقَالَ مُجَاهِدٌ السُّوأَى الْإِسَاءَةُ جَزَاءُ الْمُسِيئِينَ
سورہ روم کی تفسیر بسم اللہ الرحمن الرحیم
”فلایربوا“کے معنی ہیں کہ جو سود پر قرض دے ۔ اسے کچھ ثواب نہیں ملے گا ‘ مجاہد کا کہنا ہے کہ ”یجبرون “کے معنی نعمتیں دی جا ئیں گے”یمھدون “اپنے لئے بستر وغیرہ بچھاتے ہیں ”الودق“کے معنی مینہ کے ہیں‘ ابن عباس کہتے ہیں ”ھل لکم ملکت ایمانکم “کیا تم اپنے غلاموں اور لونڈیوں سے خوف کرتے ہو کہ وہ تمہارے الگ الگ وارث ہو جا ئیں گے ”یصدعون “ جدا جد اہو جائیں گے ”فاصدع“ کھول کربیان کردے ‘ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ”ضعف“اور ”ضعف “دونوں کے معنی ایک ہیں ‘ مجاہد کہتے ہیں کہ سوای اور اساوة کے معنی یہ ہیں کہ برائی کرنے والوں کو برابر بدلہ ملے گا۔
Narrated Ibn Abbas:
'…will bring you home' means to Mecca.
