صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 2040

تفسیر سورت الذین کفروا (محمد) اوزارھا ان کے گناہ یہاں تک کہ سوائے مسلم کے کوئی باقی نہ رہے گا عرفھا اس کو بیان ہے اور مجاہد نے کہا کہ مولی الذین امنوا سے مراد ان کا ولی ہے عزم الامر پختہ ارادہ کرنا فلا تھنوا تم کمزور اور سست نہ ہو جاؤ اور ابن عباس نے کہا کہ اضانھم سے مراد ان کا حسد ہے اسن بمعنی بدلنے والا۔ (آیت) اور تم اپنے رشتوں کو توڑ ڈالو۔

راوی: ابراہیم بن حمزہ , حاتم , معاویہ , ابوالحباب , سعید بن یسار , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عَمِّي أَبُو الْحُبَابِ سَعِيدُ بْنُ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بِهَذَا ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَئُوا إِنْ شِئْتُمْ فَهَلْ عَسَيْتُمْ

ابراہیم بن حمزہ، حاتم، معاویہ، ابوالحباب، سعید بن یسار، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس (حدیث) کو روایت کرتے ہیں جس میں یہ مذکور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم چاہتے ہو تو یہ آیت پڑھو (فَهَلْ عَسَيْتُمْ اِنْ تَوَلَّيْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِي الْاَرْضِ وَتُ قَطِّعُوْ ا اَرْحَامَكُمْ) 47۔ محمد : 22) آخر تک۔

Narrated Abu Huraira:
(As above, No. 354, but added) Then Allah's Apostle said, "Recite if you wish: "Would you then." ..(47.22)

یہ حدیث شیئر کریں