صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 2083

تفسیر سورت اقتربت الساعۃمجاہد نے کہا مستمر بمعنے گزر جانے والا مزدجر بمعنے حد کو پہنچنے والا وازدجر دیوانہ مشہور کیا گیا دسر کشتیوں کی میخیں لمن کان کفر اس کا بدلہ لینے کے لئے جس کے ساتھ کفر کیا گیا تھا محتضر پانی کے پاس حاضر ہوتے تھے اور ابن جبیر نے کہا مھطعین سے مراد تیز دوڑنے والے خبب تیز چال چلنا اور دوسروں نے کہا فتعاطی اپنے ساتھ سے اس پر وعار کیا پھر ذبح کیا المحتظر درخت کی جلی ہوئی باڑ ازدجر باب افتعال سے ہے زجر سے مشتق ہے کفر ہم نے اس کے ساتھ اور ان لوگوں کے ساتھ جو کیا وہ اس بدلہ میں جو حضرت نوح علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ کیا گیا تھا مستقر عذاب حق اشر بمعنی اترانا اور شیخی کرنا ہے۔

راوی: یحیی , وکیع , اسرائیل , ابواسحاق , اسود بن یزید , عبد اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَلْ مِنْ مُذَّکِرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ

(آیت) ۔ ہم نے تمہارے بہت سے ساتھیوں کو ہلاک کردیا پس کوئی ہے نصیحت قبول کرنے والا۔
یحیی ، وکیع، اسرائیل، ابواسحاق، اسود بن یزید، حضرت عبداللہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ سلم کے سامنے (فَهَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ) پڑھا تو نبی صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا کہ (فَهَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ) پڑھو۔

Narrated Abdullah:
I recited before the Prophet 'Fahal-min-Mudhdhakir'. The Prophet said, "It is Fahal-min Muddakir."

یہ حدیث شیئر کریں