ایک خاص مقام کا ارادہ کرنے اور توریہ کے طور پر کسی اور طرف جہاد کے اظہار کا بیان، اور یہ کہ جمعرات کو سفر کرنے کی فضیلت ثابت ہے۔
راوی:
وَعَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ کَانَ يَقُولُ لَقَلَّمَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ إِذَا خَرَجَ فِي سَفَرٍ إِلَّا يَوْمَ الْخَمِيسِ
یونس نے بواسطہ زہری بیان کیا ہے کہ مجھ سے عبدالرحمن بن کعب بن مالک نے فرمایا کہ حضرت کعب بن مالک فرمایا کرتے تھے کہ کم ہوتا تھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعرات کے سوا اور کسی دن سفر کیلئے نکلیں۔
