تفسیر سورت واللیل اذا یغشی اور ابن عباس نے کہا کہ حسنی بمعنی خلف (ثواب) ہے اور مجاہد نے کہا تردی بمعنی مات (مرگیا) ہے اور تلظی بمعنی توہج (جوش مارتا) ہے اور عبیداللہ بن عمیرنے تتلظی پڑھا ہے ۔
راوی: عمر , عمرکے والد , اعمش , ابراہیم
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قَدِمَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ عَلَی أَبِي الدَّرْدَائِ فَطَلَبَهُمْ فَوَجَدَهُمْ فَقَالَ أَيُّکُمْ يَقْرَأُ عَلَی قِرَائَةِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُلُّنَا قَالَ فَأَيُّکُمْ أَحْفَظُ فَأَشَارُوا إِلَی عَلْقَمَةَ قَالَ کَيْفَ سَمِعْتَهُ يَقْرَأُ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی قَالَ عَلْقَمَةُ وَالذَّکَرِ وَالْأُنْثَی قَالَ أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ هَکَذَا وَهَؤُلَائِ يُرِيدُونِي عَلَی أَنْ أَقْرَأَ وَمَا خَلَقَ الذَّکَرَ وَالْأُنْثَی وَاللَّهِ لَا أُتَابِعُهُمْ
(آیت) اور نرمادہ پیدا نہیں کئے۔
عمر، عمرکے والد، اعمش، ابراہیم کہتے ہیں کہ عبداللہ کے ساتھی ابوالدرداء کے پاس گئے، ابوالدرداء انہیں تلاش کرتے ہوئے ان کے پاس پہنچے، اور کہا کہ تم میں سے کون عبداللہ کی قرأت کے مطابق پڑھتا ہے؟ لوگوں نے علقمہ کی طرف اشارہ کیا، انہوں نے پوچھا وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّی کو کس طرح پڑھتے ہوئے سناعلقمہ ے کہا (والذَّکَرَ وَالْأُنْثَی) 92۔ الیل) ابودرداءنے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح پڑھتے ہوئے سنا اور یہ لوگ (شام والے) چاہتے ہیں میں (وَمَا خَلَقَ الذَّکَرَ وَالْأُنْثَی) 92۔ الیل) پڑھوں اللہ کی قسم! میں ان کی پیروی نہیں کروں گا،
Narrated Ibrahim:
The companions of 'Abdullah (bin Mas'ud) came to Abu Darda', (and before they arrived at his home), he looked for them and found them. Then he asked them,: 'Who among you can recite (Qur'an) as 'Abdullah recites it?" They replied, "All of us." He asked, "Who among you knows it by heart?" They pointed at 'Alqama. Then he asked Alqama. "How did you hear 'Abdullah bin Mas'ud reciting Surat Al-Lail (The Night)?" Alqama recited:
'By the male and the female.' Abu Ad-Darda said, "I testify that I heard me Prophet reciting it likewise, but these people want me to recite it:–
'And by Him Who created male and female.' but by Allah, I will not follow them."
