صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 2188

تفسیر سورت بینہ "منفکین" دور ہونے والے قیمۃ قائم ہونے والا دین القیمتہ دین کو مونث کی طرف مضاف کیا گیا ہے۔

راوی: حسان بن حسان , ہمام , قتادہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيٍّ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْکَ الْقُرْآنَ قَالَ أُبَيٌّ أَاللَّهُ سَمَّانِي لَکَ قَالَ اللَّهُ سَمَّاکَ لِي فَجَعَلَ أُبَيٌّ يَبْکِي قَالَ قَتَادَةُ فَأُنْبِئْتُ أَنَّهُ قَرَأَ عَلَيْهِ لَمْ يَکُنْ الَّذِينَ کَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْکِتَابِ

حسان بن حسان، ہمام، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہارے سامنے قرآن پڑھوں ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام لیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے تمہارا نام لیا ابی رونے لگے قتادہ نے کہا کہ مجھ سے بیان کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سامنے لَمْ يَکُنْ الَّذِينَ کَفَرُوا پڑھی۔

Narrated Anas bin Malik:
The Prophet said to Ubai, "Allah has ordered me recite Quran to you." Ubai asked, "Did Allah mention me by name to you?" The Prophet said, "Allah has mentioned your name to me." On that Ubai started weeping. (The sub-narrator) Qatada added: I have been informed that the Prophet recited: 'Those who disbelieve among the people of the Scripture," …to Ubai.

یہ حدیث شیئر کریں