اخیر مہینے میں نکلنے کا بیان اور کریب نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ سے ذیقعدہ کی پچیسویں تاریخ کو روانہ ہوئے تھے اور مکہ شریف میں ذی الحجہ کی چوتھی تاریخ کو پہنچے تھے۔
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , یحیی بن سعید , عمرہ بنت عبدالرحمن
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسِ لَيَالٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ وَلَا نُرَی إِلَّا الْحَجَّ فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنْ مَکَّةَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَکُنْ مَعَهُ هَدْيٌ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ وَسَعَی بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَنْ يَحِلَّ قَالَتْ عَائِشَةُ فَدُخِلَ عَلَيْنَا يَوْمَ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ مَا هَذَا فَقَالَ نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ قَالَ يَحْيَی فَذَکَرْتُ هَذَا الْحَدِيثَ لِلقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ فَقَالَ أَتَتْکَ وَاللَّهِ بِالْحَدِيثِ عَلَی وَجْهِهِ
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، یحیی بن سعید، عمرہ بنت عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عائشہ کو کہتے ہوئے سنا کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لئے پچیس ذی قعدہ کو روانہ ہوئے ہم کو صرف حج کا خیال تھا لیکن جب ہم مکہ کے قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اعلان فرمایا جس شخص کے ہمراہ قربانی نہ ہو اور وہ کعبہ کا طواف اور کوہ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کر چکا ہو تو احرام کھولدے۔ حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ قربانی والے دن ہمارے پاس گائے کا گوشت لایا گیا۔ تو میں نے پوچھا کہ یہ کیسا گوشت ہے؟ کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیبیوں کی طرف سے قربانی کی ہے مشہور راوی یحیی کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث قاسم بن محمد بن ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کی تو انہوں نے اللہ کی قسم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ حدیث تم سے بالکل ٹھیک بیان کی ہے۔
Narrated 'Aisha:
We set out in the company of Allah's Apostle five days before the end of Dhul Qa'da intending to perform Hajj only. When we approached Mecca Allah's Apostle ordered those who did not have the Hadi (i.e. an animal for sacrifice) with them, to perform the Tawaf around the Ka'ba, and between Safa and Marwa and then finish their Ihram. Beef was brought to us on the day of (i.e. the days of slaughtering) and I asked, "What is this?" Somebody said, Allah's Apostle has slaughtered (a cow) on behalf of his wives."
