صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 245

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ایک ماہ کی مسافت تک کے رعب و دبدبہ سے مجھے مدد دی گئی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کا یہ اعلان کہ کافروں کے دلوں میں ہمعنقریب رعب و دبدبہ قائم کردیں گے اس وجہ سے کہ انہوں نے اللہ کے ساتھ شرک کیا ہے اس کو حضرت جابرنے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ہے۔

راوی: ابو الیمان شعیب زہری عبیداللہ بن عبداللہ بن عباس

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّ هِرَقْلَ أَرْسَلَ إِلَيْهِ وَهُمْ بِإِيلِيَائَ ثُمَّ دَعَا بِکِتَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ قِرَائَةِ الْکِتَابِ کَثُرَ عِنْدَهُ الصَّخَبُ فَارْتَفَعَتْ الْأَصْوَاتُ وَأُخْرِجْنَا فَقُلْتُ لِأَصْحَابِي حِينَ أُخْرِجْنَا لَقَدْ أَمِرَ أَمْرُ ابْنِ أَبِي کَبْشَةَ إِنَّهُ يَخَافُهُ مَلِکُ بَنِي الْأَصْفَرِ

ابو الیمان شعیب زہری عبیداللہ بن عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ابوسفیان نے ان سے کہا کہ ہرقل نے بیت المقدس سے بلوا بھیج کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نامہ گرامی منگوا کر پڑھا اور جب خط پڑھنے سے چھٹی ہوئی تو اس کے پاس شور و غوغا بڑھ گیا اور چلانے کی آوازیں آنے لگیں اور ہم لوگ جب باہر کردیئے گئے تو میں نے اپنے ایک ساتھی سے کہا کہ ابن ابی کبشہ یعنی رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معاملہ اب فزوں تر ہوگیا ہے اور بنی اصغر یعنی شاہ روم اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ڈر رہا ہے۔

Narrated Ibn 'Abbas:
Abu Sufyan said, "Heraclius sent for me when I was in 'llya' (i.e. Jerusalem). Then he asked for the letter of Allah's Apostle and when he had finished its reading there was a great hue and cry around him and the voices grew louder and we were asked to quit the place. When we were turned out, I said to my companions, 'The cause of Ibn Abi Kabsha has become conspicuous as the King of Bani Al-Asfar is afraid of him.'

یہ حدیث شیئر کریں