جہاد میں زادِ راہ لے جانے کا بیان اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ تم زادِ راہ اپنے ساتھ لے لیا کرو اور بہترین زاد راہ تو دراصل تقوی ہے۔
راوی: محمد بن مثنی , عبدالوہاب یحیی سوید بن نعمان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَی قَالَ أَخْبَرَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ حَتَّی إِذَا کَانُوا بِالصَّهْبَائِ وَهِيَ مِنْ خَيْبَرَ وَهِيَ أَدْنَی خَيْبَرَ فَصَلَّوْا الْعَصْرَ فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَطْعِمَةِ فَلَمْ يُؤْتَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِسَوِيقٍ فَلُکْنَا فَأَکَلْنَا وَشَرِبْنَا ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَضْمَضَ وَمَضْمَضْنَا وَصَلَّيْنَا
محمد بن مثنی ، عبدالوہاب یحیی حضرت سوید بن نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ سال خیبر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خیبر کے حلقہ میں بمقام صہباء وارد ہوئے جہاں سے خیبر نزدیک ہی تھا سب نے نماز عصر ادا کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھانا طلب فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں صرف ستو پیش کئے گئے اور ستو کھائے پیئے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلی کی اور ہم سب نے بھی کلی کی اور نماز ادا کی۔
Narrated Suwaid bin An-Nu'man:
That he went out in the company o; the Prophet during the year of Khaibar (campaign till they reached a place called As-Sahba', the lower part of Khaibar. They offered the 'Asr prayer (there) and the Prophet asked for the food. Nothing but Sawiq was brought to the Prophet. So, they chewed it and ate it and drank water. After that the Prophet got up, washed his mouth, and they too washed their mouths and then offered the prayer.
