صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 264

تن تنہا سفر کرنے کا بیان

راوی: حمیدی سفیان محمد بن منکدر جابر بن عبد اللہ

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْکَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ نَدَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثُمَّ نَدَبَهُمْ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ ثُمَّ نَدَبَهُمْ فَانْتَدَبَ الزُّبَيْرُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِکُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيًّا وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ قَالَ سُفْيَانُ الْحَوَارِيُّ النَّاصِرُ

حمیدی سفیان محمد بن منکدر حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ یوم خندق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو آوازدی تو زبیر نے لبیک کہا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو آواز دی تو زبیر ہی نے جواب دیا اور (تیسری دفعہ) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو آواز دی تو زبیر ہی نے جواب دیا (پھر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر نبی کے حواری ہوتے ہیں اور میرے حواری زبیر ہیں سفیان نے کہا حواری کے معنی ہیں مددگار۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah:
On the day of the battle of the Trench, the Prophet wanted somebody from amongst the people to volunteer to be a reconnoitre. Az-Zubair volunteered. He demanded the same again and Az-Zubair volunteered again. Then he repeated the same demand (thrice) and AzZubair volunteered once more. The Prophet then said, " Every prophet has a disciple and my disciple is Az-Zubair."

یہ حدیث شیئر کریں