صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 288

اس باب میں کوئی عنوان نہیں ہے۔

راوی: یحیی بن بکیر لیث یونس ابن شہاب سعید بن مسیب اور ابوسلمہ ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ قَرَصَتْ نَمْلَةٌ نَبِيًّا مِنْ الْأَنْبِيَائِ فَأَمَرَ بِقَرْيَةِ النَّمْلِ فَأُحْرِقَتْ فَأَوْحَی اللَّهُ إِلَيْهِ أَنْ قَرَصَتْکَ نَمْلَةٌ أَحْرَقْتَ أُمَّةً مِنْ الْأُمَمِ تُسَبِّحُ

یحیی بن بکیر لیث یونس ابن شہاب سعید بن مسیب اور ابوسلمہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ایک چیونٹی نے کسی نبی کو کاٹ لیا تھا تو انہوں نے حکم دے کر چیونٹیوں کا چھتہ جلوا دیا اللہ تعالیٰ نے وحی بھیجی کہ تم کو ایک چیونٹی نے کاٹا تھا اور تم نے سب چیونٹیوں کا چھتہ جلوا دیا جو اللہ کی تسبیح کرتی تھیں۔

یہ حدیث شیئر کریں