صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 295

جنگ میں فریب دہی کا بیان

راوی: عبداللہ عبدالرزاق معمر ہمام ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هَلَکَ کِسْرَی ثُمَّ لَا يَکُونُ کِسْرَی بَعْدَهُ وَقَيْصَرٌ لَيَهْلِکَنَّ ثُمَّ لَا يَکُونُ قَيْصَرٌ بَعْدَهُ وَلَتُقْسَمَنَّ کُنُوزُهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَسَمَّی الْحَرْبَ خَدْعَةً

عبداللہ عبدالرزاق معمر ہمام حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسریٰ ہلاک ہوگیا اور اب اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہوگا اور عنقریب قیصر بھی ہلاک ہوجائے گا اور اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہوگا اور بلا شبہ تم لوگ قیصر و کسریٰ کے خزانے اللہ کے راستہ میں تقسیم کروگے اور لڑائی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فریب کا نام دیا۔

Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "Khosrau will be ruined, and there will be no Khosrau after him, and Caesar will surely be ruined and there will be no Caesar after him, and you will spend their treasures in Allah's Cause." He called, "War is deceit'.

یہ حدیث شیئر کریں