صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 301

جنگ میں رجز خوانی اور خندق کھودتے وقت آواز بلند کرنے کا بیان سہل و انس دونوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اور یزید نے سلمہ کے ذریعہ یہ حدیث آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کی ہے۔

راوی: مسدد ابوالاحوص ابواسحق براء بن عازب

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ يَنْقُلُ التُّرَابَ حَتَّی وَارَی التُّرَابُ شَعَرَ صَدْرِهِ وَکَانَ رَجُلًا کَثِيرَ الشَّعَرِ وَهُوَ يَرْتَجِزُ بِرَجَزِ عَبْدِ اللَّهِ اللَّهُمَّ لَوْلَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَکِينَةً عَلَيْنَا وَثَبِّتْ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا إِنَّ الْأَعْدَائَ قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا يَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ

مسدد ابوالاحوص ابواسحاق حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے خندق کے دن رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مٹی اٹھاتے ہوئے دیکھا مٹی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ کے بال چھپ گئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت بالوں والے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن رواحہ کا رجز پڑھتے جاتے اور فرماتے اے اللہ! اگر تو ہمارا مدد گار معاون نہ ہوتا تو ہم ہدایت نہ پاتے نہ صدقہ دیتے اور نہ ہی نماز پڑھتے بس تو ہم پر اطمینان نازل فرما اور دشمن کے مقابلہ میں ہم کو ثابت قدم رکھ بے شک دشمنوں نے ہم پر بغاوت اور چڑھائی کی ہے جب وہ فساد کرنا چاہتے ہیں تو ہم مانع و مزاحم ہوتے ہیں اور یہ الفاظ بلند اور اونچی آواز سے فرماتے تھے۔

Narrated Al-Bara:
I saw Allah's Apostle on the day (of the battle) of the Trench carrying earth till the hair of his chest were covered with dust and he was a hairy man. He was reciting the following verses of 'Abdullah (bin Rawaha): "O Allah, were it not for You, We would not have been guided, Nor would we have given in charity, nor prayed. So, bestow on us calmness, and when we meet the enemy. Then make our feet firm, for indeed, Yet if they want to put us in affliction, (i.e. want to fight against us) we would not (flee but withstand them)." The Prophet used to raise his voice while reciting these verses. (See Hadith No. 432, Vol. 5).

یہ حدیث شیئر کریں