میدان جنگ میں افراتفری مچانے آپس میں فتنہ و فساد ڈالنے اور حکم حاکم کی مخالفت کرنے کی کراہیت کا بیان اور اللہ کا فرمان کہ تم باہم نزاع نہ کرو ورنہ سست ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ ریح بمعنی جنگ ہے۔
راوی: یحیی وکیع شعبہ سعید
حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذًا وَأَبَا مُوسَی إِلَی الْيَمَنِ قَالَ يَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا وَتَطَاوَعَا وَلَا تَخْتَلِفَا
یحیی وکیع شعبہ سعید اپنے والد بردہ اور اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابوموسیٰ کو جانب یمن روانہ کرتے وقت یہ فرمایا کہ تم دونوں آسانیاں کرنا اور کوئی سختی نہ کرنا خوشخبری سنانا اور لوگوں کو متنفر نہ کردینا باہم اتحاد و انصاف رکھنا اور کبھی اختلاف نہ ہونے دینا۔
Narrated Abu Burda:
That his father said, "The Prophet sent Mu'adh and Abu Musa to Yemen telling them. 'Treat the people with ease and don't be hard on them; give them glad tidings and don't fill them with aversion; and love each other, and don't differ."
