مشرکوں کے فدیہ کی ادائیگی کا بیان
راوی: اسمٰعیل بن ابواویس اسمٰعیل بن ابراہیم موسیٰ بن شہاب انس بن مالک
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رِجَالًا مِنْ الْأَنْصَارِ اسْتَأْذَنُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ فَلْنَتْرُکْ لِابْنِ أُخْتِنَا عَبَّاسٍ فِدَائَهُ فَقَالَ لَا تَدَعُونَ مِنْهَا دِرْهَمًا وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَالٍ مِنْ الْبَحْرَيْنِ فَجَائَهُ الْعَبَّاسُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطِنِي فَإِنِّي فَادَيْتُ نَفْسِي وَفَادَيْتُ عَقِيلًا فَقَالَ خُذْ فَأَعْطَاهُ فِي ثَوْبِهِ
اسماعیل بن ابواویس اسماعیل بن ابراہیم موسیٰ بن شہاب حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بعض انصار نے اجازت طلب کی انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو اجازت دیجئے کہ ہم اپنے بھانجا عباس کے لئے ان کا فدیہ چھوڑ دیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کو ایک درہم بھی نہ چھوڑو اور ابراہیم عبدالعزیز حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذریعہ سے روایت کرتے ہیں کہ کہ بحرین سے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مال آیا تو حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! مجھے کچھ دیجئے اس لئے کہ میں نے اپنا اور عقیل کا فدیہ دے دیا ہے تو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لے لو اور ان کو سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کپڑے ہی میں بحرین کا مال دیا۔
Narrated Anas bin Malik:
Some Ansari men asked permission from Allah's Apostle saying, "O Allah's Apostle! Allow us not to take the ransom of our nephew Al Abbas. The Prophet replied, "Do not leave a single Dirham thereof."
(In another narration) Anas said, "Some wealth was brought to the Prophet from Bahrain. Al Abbas came to him and said, 'O Allah's Apostle! Give me (some of it), as I have paid my and 'Aqil's ransom.' The Prophet said, 'Take,' and gave him in his garment."
