امام کا لوگوں کی اسم نویسی کرنے کا بیان
راوی: ابو نعیم سفیان ابن جریج عمرو بن دینار ابی معبد عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي کُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ کَذَا وَکَذَا وَامْرَأَتِي حَاجَّةٌ قَالَ ارْجِعْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِکَ
ابو نعیم سفیان ابن جریج عمرو بن دینار ابی معبد عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ میرا نام فلانے فلانے جہاد میں لکھ دیا گیا ہے اور میری بیوی حج کو جانے والی ہے فرمایا جاؤ لوٹ جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ فریضہ حج ادا کرو۔
Narrated Ibn 'Abbas:
A man came to the Prophet and said, "O Allah's Apostle! I have enlisted in the army for such-and-such Ghazwa, and my wife is leaving for Hajj." Allah's Apostle said, "Go back and perform Hajj with your wife."
