صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 332

دشمن پر فتح مندی کے بعد ان کے میدان جنگ میں تین دن تک ٹھہرنے کا بیان

راوی: محمد بن عبدالرحیم روح بن عبادہ سعید قتادہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ ذَکَرَ لَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ إِذَا ظَهَرَ عَلَی قَوْمٍ أَقَامَ بِالْعَرْصَةِ ثَلَاثَ لَيَالٍ تَابَعَهُ مُعَاذٌ وَعَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن عبدالرحیم روح بن عبادہ سعید قتادہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بتوسط ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کہا کہ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی قوم پر فتح مند ہو جاتے تو تین دن تک ان کے میدان جنگ میں اقامت فرماتے تھے معاذ و عبدالاعلیٰ نے اس حدیث کو سعید قتادہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذریعہ بحوالہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کیا ہے۔

Narrated Abu Talha:
Whenever the Prophet conquered some people, he would stay in their town for three days.

یہ حدیث شیئر کریں