دوران جہاد سفر میں مال غنیمت تقسیم کر لینے کا بیان حضرت رافع نے کہا کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ذوالحلیفہ میں مقیم تھے جہاں ہم کو مال غنیمت میں سے اونٹ اور بکریاں ملیں اور سرکار دو عالم نے دس بکریوں کو ایک اونٹ کے مساوی قرار دیا۔
راوی: ہدبہ بن خالد ہمام قتادہ انس
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا أَخْبَرَهُ قَالَ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ حَيْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ
ہدبہ بن خالد ہمام قتادہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام جعرانہ سے عمرہ کیا جہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ حنین کی غنیمت تقسیم کی۔
Narrated Anas:
The Prophet performed 'Umra, setting out from Al-Jarana where he distributed the war booty of Hunain.
