صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 334

مسلمان کا مال جب مشرک لوٹ کر لے جائیں پھر یہ مال مسلمان پا جائیں ابن نمیر نافع نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذریعہ بیان کیا کہ ان کا ایک گھوڑا چلا گیا جس کو دشمنوں نے پکڑ لیا اور جب مسلمانوں نے کافروں پر غلبہ حاصل کیا تو وہ گھوڑا رسول اللہ کے زمانہ میں ابن عمر کو واپس کر دیا گیا اور ان کا غلام بھی بھاگ گیا اور رومیوں میں جا کر مل گیا جب مسلمانوں نے ان رومیوں پر فتح مندی حاصل کی تو وہ غلام بھی خالد بن ولید نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو واپس کر دیا۔

راوی: محمد بن بشار یحیی عبیداللہ نافع

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ أَنَّ عَبْدًا لِابْنِ عُمَرَ أَبَقَ فَلَحِقَ بِالرُّومِ فَظَهَرَ عَلَيْهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَرَدَّهُ عَلَی عَبْدِ اللَّهِ وَأَنَّ فَرَسًا لِابْنِ عُمَرَ عَارَ فَلَحِقَ بِالرُّومِ فَظَهَرَ عَلَيْهِ فَرَدُّوهُ عَلَی عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ عَارَ مُشْتَقٌّ مِنْ الْعَيْرِ وَهُوَ حِمَارُ وَحْشٍ أَيْ هَرَبَ

محمد بن بشار یحیی عبیداللہ نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ایک غلام بھاگ کر رومیوں میں مل گیا اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب روم فتح کیا تو حضر عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو وہ غلام واپس کردیا ان کا ایک گھوڑا بھی رومیوں میں چلا گیا تھا فتح کے بعد خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہ گھوڑا بھی ان کو واپس کردیا۔

Narrated Nafi:
Once a slave of Ibn 'Umar fled and joined the Byzantine. Khalid bin Al-Walid got him back and returned him to 'Abdullah (bin 'Umar). Once a horse of Ibn 'Umar also ran away and followed the Byzantines, and he (i.e. Khalid) got it back and returned it to 'Abdullah.

یہ حدیث شیئر کریں