فارسی یا کسی غیر عربی زبان میں گفتگو کرنے اور اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ تمہارے رنگ اور زبان کا اختلاف اور ہم نے ہر قوم میں اس کا ہم زبان رسول بھیجا۔
راوی: عمرو بن علی ابوعاصم حنظلہ ابوسفیان سعید جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَائَ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَبَحْنَا بُهَيْمَةً لَنَا وَطَحَنْتُ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ فَتَعَالَ أَنْتَ وَنَفَرٌ فَصَاحَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا أَهْلَ الْخَنْدَقِ إِنَّ جَابِرًا قَدْ صَنَعَ سُؤْرًا فَحَيَّ هَلًا بِکُمْ
عمرو بن علی ابوعاصم حنظلہ ابوسفیان سعید حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم نے بکری کا ایک چھوٹا بچہ ذبح کیا ہے اور ایک صاع جَو کا آٹا پیسا ہے لہذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم چند آدمیوں کو لے کر تشریف لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلند آواز سے پکارا کہ اے اہل خندق! جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کھانا پکایا ہے پس جلدی سے چلو کہ یہ خوشخبری کی بات ہے۔
Narrated Jabir bin Abdullah:
I said, "O Allah's Apostle! We have slaughtered a young sheep of ours and have ground one Sa of barley. So, I invite you along with some persons." So, the Prophet said in a loud voice, "O the people of the Trench! Jabir had prepared "Sur" so come along."
