فتح مکہ کے بعد ہجرت باقی نہ رہنے کا بیان۔
راوی: علی سفیان عمرو بن جریج عطاء
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو وَابْنُ جُرَيْجٍ سَمِعْتُ عَطَائً يَقُولُ ذَهَبْتُ مَعَ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ إِلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَهِيَ مُجَاوِرَةٌ بِثَبِيرٍ فَقَالَتْ لَنَا انْقَطَعَتْ الْهِجْرَةُ مُنْذُ فَتَحَ اللَّهُ عَلَی نَبِيِّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَکَّةَ
علی سفیان عمرو بن جریج عطاء سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھ عبید بن عمیر کو لے کر حضرت عائشہ کے پاس گیا وہ ثبیر پہاڑ کے پاس تشریف فرما تھیں پس انہوں نے ہم سے فرمایا کہ جب سے پروردگار عالم نے اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ پر فتح دی ہے اس وقت سے ہجرت باقی نہیں رہی ہے۔
Narrated 'Ata':
I and 'Ubai bin 'Umar went to 'Aisha while she was staying near Thabir (i.e. a mountain). She said, "There is no Migration after Allah gave His Prophet victory over Mecca."
