صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 355

(مسافر کو) آتے وقت کھانا کھلانے کا بیان اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ (جب سفر سے واپس آتے تو) مزاج پرسی کے لئے آنے والوں کی وجہ سے روزہ نہیں رکھتے تھے۔

راوی: محمد وکیع شعبہ محارب بن دثار جابر بن عبد اللہ

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ نَحَرَ جَزُورًا أَوْ بَقَرَةً زَادَ مُعَاذٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَارِبٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ اشْتَرَی مِنِّي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعِيرًا بِوَقِيَّتَيْنِ وَدِرْهَمٍ أَوْ دِرْهَمَيْنِ فَلَمَّا قَدِمَ صِرَارًا أَمَرَ بِبَقَرَةٍ فَذُبِحَتْ فَأَکَلُوا مِنْهَا فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ أَمَرَنِي أَنْ آتِيَ الْمَسْجِدَ فَأُصَلِّيَ رَکْعَتَيْنِ وَوَزَنَ لِي ثَمَنَ الْبَعِيرِ

محمد وکیع شعبہ محارب بن دثار حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونٹ یا ایک گائے ذبح کرائی معاذ نے شعبہ کے ذریعہ محارب سے اس حدیث میں اتنے الفاظ اور زیادہ کئے ہیں کہ جابر کہتے ہیں دو اوقیہ اور ایک یا دو درہم میں ایک اونٹ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے مول لیا اور مقام صرار میں پہنچ کر ذبح گائے کا حکم دیا چنانچہ وہ ذبح کی گئی اور سب لوگوں نے اس کا گوشت کھایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ پہنچ کر مجھے حکم دیا کہ میں مسجد میں جا کر دو رکعت نماز ادا کروں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس اونٹ کی قیمت مجھے تول کردی تھی۔

Narrated Muharib bin Dithar:
Jabir bin 'Abdullah said, "When Allah's Apostle arrived at Medina, he slaughtered a camel or a cow." Jabir added, "The Prophet bought a camel from me for two Uqiyas (of gold) and one or two Dirhams. When he reached Sirar, he ordered that a cow be slaughtered and they ate its meat. When he arrived at Medina, he ordered me to go to the Mosque and offer two Rakat, and weighed (and gave) me the price of the camel."

یہ حدیث شیئر کریں