رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد ازواج مطہرات کے نفقہ کا بیان
راوی: مسدد یحیی سفیان ابواسحق عمرو بن حارث
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ قَالَ مَا تَرَکَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا سِلَاحَهُ وَبَغْلَتَهُ الْبَيْضَائَ وَأَرْضًا تَرَکَهَا صَدَقَةً
مسدد یحیی سفیان ابواسحاق عمرو بن حارث سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے ہتھیار ایک سفید خچر اور ایک زمین کے سوائے اور کوئی چیز نہیں چھوڑی اور اس زمین کو حیات ہی میں صدقہ کردیا تھا۔
Narrated 'Amr bin Al-Harith:
The Prophet did not leave anything (after his death) except his arms, a white mule, and a (piece of) land which he had given as Sadaqa.
