صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 371

ازواج مطہرات کے مکانوں اور ان مکانوں کا انہی کی طرف منسوب کرنے کا بیان اور فرمان الٰہی ہے اے ازواج مطہرات رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم تم اپنے اپنے گھروں میں قرار پکڑے بیٹھی رہو مومنو! تم خانہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ان کی اجازت کے بغیر داخل مت ہو۔

راوی: محمد بن عبداللہ انصاری عبداللہ انصاری ثمامہ انس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا اسْتُخْلِفَ بَعَثَهُ إِلَی الْبَحْرَيْنِ وَکَتَبَ لَهُ هَذَا الْکِتَابَ وَخَتَمَهُ بِخَاتَمِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ نَقْشُ الْخَاتَمِ ثَلَاثَةَ أَسْطُرٍ مُحَمَّدٌ سَطْرٌ وَرَسُولُ سَطْرٌ وَاللَّهِ سَطْرٌ

محمد بن عبداللہ انصاری عبداللہ انصاری ثمامہ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ صدیق اکبر جب خلیفہ ہوئے تو انہوں نے مجھ (انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو بحرین کی طرف بھیجا اور ایک تحریر لکھ دی جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مہر لگا دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر میں تین سطریں کندہ تھیں پہلی سطر میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوسری میں رسول اور تیسری میں لفظ اللہ کندہ تھا۔

Narrated Anas:
That when Abu Bakr became the Caliph, he sent him to Bahrain and wrote this letter for him, and stamped it with the Ring of the Prophet. Three lines were engraved on the Ring, (the word) 'Muhammad' was in a line, 'Apostle' was in another line, and 'Allah' in a third.

یہ حدیث شیئر کریں