رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زرہ عصا تلوار پیالہ اور انگوٹھی اور آپ کے بعد خلفاء کے عہد میں غیر تقسیم شدہ اشیاء نیز موئے مبارک نعلین شریف اور ان برتنوں کے استعمال کا بیان جن سے آپ کے اصحاب اور دوسرے حضرات آپ کی وفات کے بعد برکت حاصل کرتے تھے۔
راوی: عبدان ابوحمزہ عاصم ابن سیرین انس
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ قَدَحَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْكَسَرَ فَاتَّخَذَ مَكَانَ الشَّعْبِ سِلْسِلَةً مِنْ فِضَّةٍ قَالَ عَاصِمٌ رَأَيْتُ الْقَدَحَ وَشَرِبْتُ فِيهِ
عبدان ابوحمزہ عاصم ابن سیرین حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیالہ ٹوٹ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ٹوٹی ہوئی جگہ پر چاندی کا ایک ٹکڑا لگوادیا تھا حضرت عاصم کا بیان ہے کہ میں نے قدح مبارک کو دیکھا تھا اور اس میں پیا ہے۔
Narrated Anas bin Malik:
When the cup of Allah's Apostle got broken, he fixed it with a silver wire at the crack. (The sub-narrator, 'Asim said, "I saw the cup and drank (water) in it.")
