صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ مخلوقات کی ابتداء کا بیان ۔ حدیث 474

فرشتوں کا بیان حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن سلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ تمام فرشتوں میں جبرئیل یہودیوں کے دشمن ہیں ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لنحن الصافون یعنی فرشتے۔

راوی: اسحق وہب بن جریر ان کے والد حمید بن ہلال انس بن مالک

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ حُمَيْدَ بْنَ هِلَالٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی غُبَارٍ سَاطِعٍ فِي سِکَّةِ بَنِي غَنْمٍ زَادَ مُوسَی مَوْکِبَ جِبْرِيلَ عليه السلام

اسحاق وہب بن جریر ان کے والد حمید بن ہلال حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ گویا وہ غبار میری نظر کے سامنے ہے جو بنی غنم کی گلی میں بند ہو رہا تھا موسیٰ نے اتنا اور زیادہ روایت کیا ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام کی سواری کی وجہ سے۔

Narrated Jarir:
as below (Hadith 437). Narrated Humaid bin Hilal:
Anas bin Malik said, "As if I say a cloud of dust swirling up in the lane of Bani Ghanim." Musa added, "That was caused by the procession of Gabriel."

یہ حدیث شیئر کریں