صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ مخلوقات کی ابتداء کا بیان ۔ حدیث 578

جب کسی کے (کھانے) پینے کی چیز میں مکھی گر جائے تو اسے غوطہ دینا چاہئے کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری اور دوسرے پر میں شفاہے کا بیان ۔

راوی: موسیٰ بن اسمٰعیل ہمام یحیی ابوسلمہ ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَمْسَکَ کَلْبًا يَنْقُصْ مِنْ عَمَلِهِ کُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ إِلَّا کَلْبَ حَرْثٍ أَوْ کَلْبَ مَاشِيَةٍ

موسی بن اسماعیل ہمام یحیی ابوسلمہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے کتا پالا تو اس کے عمل سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے البتہ کھیتی اور مویشیوں کی حفاظت کرنے والے کتے کا یہ حکم نہیں۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "If somebody keeps a dog, he loses one Qirat (of the reward) of his good deeds everyday, except if he keeps it for the purpose of agriculture or for the protection of livestock. "

یہ حدیث شیئر کریں