صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1068

غصے سے پرہیز کرنے کا بیان، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو لوگ بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کی باتوں سے پرہیز کرتے ہیں اور جب وہ غصہ ہوتے ہیں تو بخش دیتے ہیں، جو لوگ خوشحالی اور مصیبت میں خرچ کرتے ہیں اور غصہ کو ضبط کرنے والے ہیں اور لوگوں سے درگذر کرنے والے ہیں اور اللہ نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , اعمش , عدی بن ثابت , سلیمان بن صرد

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ صُرَدٍ قَالَ اسْتَبَّ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ عِنْدَهُ جُلُوسٌ وَأَحَدُهُمَا يَسُبُّ صَاحِبَهُ مُغْضَبًا قَدْ احْمَرَّ وَجْهُهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَعْلَمُ کَلِمَةً لَوْ قَالَهَا لَذَهَبَ عَنْهُ مَا يَجِدُ لَوْ قَالَ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ فَقَالُوا لِلرَّجُلِ أَلَا تَسْمَعُ مَا يَقُولُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي لَسْتُ بِمَجْنُونٍ

عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اعمش، عدی بن ثابت، سلیمان بن صرد کہتے ہیں کہ دو آدمیوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک گالی گلوچ کیا ہم بھی وہاں پر بیٹھے ہوئے تھے، اس وقت ان میں سے ایک دوسرے کو غصہ کی حالت میں گالی دے رہا تھا اور چہرہ سرخ ہوگیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں ایسے کلمات جانتا ہوں کہ اگر یہ ان کو ادا کرتا تو اس کی یہ غصہ کی حالت جاتی رہتی وہ ( أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ) کہہ لیتا، لوگوں نے آدمی سے کہا کہ کیا تو سن رہا ہے، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں؟ اس نے کہا میں دیوانہ نہیں ہوں۔

Narrated Sulaiman bin Sarad:
Two men abused each other in front of the Prophet while we were sitting with him. One of the two abused his companion furiously and his face became red. The Prophet said, "I know a word (sentence) the saying of which will cause him to relax if this man says it. Only if he said, "I seek refuge with Allah from Satan, the outcast.' " So they said to that (furious) man, 'Don't you hear what the Prophet is saying?" He said, "I am not mad."

یہ حدیث شیئر کریں