صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1076

دین کی بات سمجھنے کے لئے حق بات سے حیا نہ کی جائے

راوی: مسدد مرحوم ثابت انس

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا مَرْحُومٌ سَمِعْتُ ثَابِتًا أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعْرِضُ عَلَيْهِ نَفْسَهَا فَقَالَتْ هَلْ لَکَ حَاجَةٌ فِيَّ فَقَالَتْ ابْنَتُهُ مَا أَقَلَّ حَيَائَهَا فَقَالَ هِيَ خَيْرٌ مِنْکِ عَرَضَتْ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفْسَهَا

مسدد مرحوم ثابت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ بیان کرتے ہیں کہ عورت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اپنے آپ کو (نکاح کے لئے) پیش کر کے کہنے لگی کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میری ضرورت ہے؟ حضرت انس کی لڑکی نے کہا کہ کس قدر بے حیاء وہ عورت تھی تو انہوں نے کہا کہ وہ تجھ سے بہتر تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنے آپ کو نکاح کے لئے پیش کیا۔

Narrated Thabit:
that he heard Anas saying, "A woman came to the Prophet offering herself to him in marriage, saying, "Have you got any interest in me (i.e. would you like to marry me?)" Anas's daughter said, "How shameless that woman was!" On that Anas said, "She is better than you for, she presented herself to Allah's Apostle (for marriage)."

یہ حدیث شیئر کریں