مشرکین کی ہجو کرنے کا بیان۔
راوی: اصبح عبداللہ بن وہب یونس ابن شہاب ہشیم بن ابی سنان ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَصْبَغُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ الْهَيْثَمَ بْنَ أَبِي سِنَانٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ فِي قَصَصِهِ يَذْکُرُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ أَخًا لَکُمْ لَا يَقُولُ الرَّفَثَ يَعْنِي بِذَاکَ ابْنَ رَوَاحَةَ قَالَ وَفِينَا رَسُولُ اللَّهِ يَتْلُو کِتَابَهُ إِذَا انْشَقَّ مَعْرُوفٌ مِنْ الْفَجْرِ سَاطِعُ أَرَانَا الْهُدَی بَعْدَ الْعَمَی فَقُلُوبُنَا بِهِ مُوقِنَاتٌ أَنَّ مَا قَالَ وَاقِعُ يَبِيتُ يُجَافِي جَنْبَهُ عَنْ فِرَاشِهِ إِذَا اسْتَثْقَلَتْ بِالْکَافِرِينَ الْمَضَاجِعُ تَابَعَهُ عُقَيْلٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ وَقَالَ الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ وَالْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
اصبح عبداللہ بن وہب یونس ابن شہاب ہشیم بن ابی سنان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر کے دوران میں کہتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارا بھائی وہ ہے جو بری بات نہ کہتا تھا اس سے مراد ابن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے جنہوں نے کہا تھا کہ اور ہم میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں جو اس کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں جبکہ فجر کی روشنی ظاہر ہوتی ہے ہمیں گمراہی کے بعد سیدھا راستہ دکھایا چنانچہ ہمارے دلوں کو یقین ہے کہ جو کچھ انہوں نے فرمایا وہ ہو کر رہے گا وہ رات گزارتے ہیں اس حال میں کہ پہلو بستر سے علیحدہ ہوتا ہے جبکہ مشرکین خوابگاہوں میں بوجھل پڑے ہوتے ہیں عقیل نے زہری سے اس کی متابعت میں روایت کی اور زبیدی نے بواسطہ زہری سعید سے اور اعرج نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا۔
Narrated Al-Haitham bin Abu Sinan:
that he heard Abu Huraira in his narration, mentioning that the Prophet said, "A Muslim brother of yours who does not say dirty words." and by that he meant Ibn Rawaha, "said (in verse): 'We have Allah's Apostle with us who recites the Holy Qur'an in the early morning time. He gave us guidance and light while we were blind and astray, so our hearts are sure that whatever he says, will certainly happen. He does not touch his bed at night, being busy in worshipping Allah while the pagans are sound asleep in their beds.' "
