صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1177

چھینکنے والے کا جواب نہ دیا جائے اگر وہ الحمد للہ نہ کہے۔

راوی: آدم بن ابی ایاس شعبہ سلیمان تیمی انس

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتْ الْآخَرَ فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ شَمَّتَّ هَذَا وَلَمْ تُشَمِّتْنِي قَالَ إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ وَلَمْ تَحْمَدْ اللَّهَ

آدم بن ابی ایاس شعبہ سلیمان تیمی حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ دو آدمیوں کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چھینک آئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی چھینک کا جواب دیا لیکن دوسرے کی چھینک کا جواب نہیں دیا۔ ایک شخص نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ نے اس کی چھینک کا جواب دیا لیکن میری چھینک کا جواب نہیں دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس نے الحمد للہ کہا اور تو نے نہیں کہا۔

Narrated Anas:
Two men sneezed before the Prophet and he said Tashmit to one of them, while he did not say Tashmit to the other. So that man said, "O Allah's Apostle! You said Tashmit to that fellow but you did not say Tashmit to me. "The Prophet said, "That man praised Allah, but you did not praise Allah."

یہ حدیث شیئر کریں