صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 1213

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب بِمَنْ يُبْدَأُ فِي الْكِتَابِ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ذَكَرَ رَجُلًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَخَذَ خَشَبَةً فَنَقَرَهَا فَأَدْخَلَ فِيهَا أَلْفَ دِينَارٍ وَصَحِيفَةً مِنْهُ إِلَى صَاحِبِهِ وَقَالَ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَجَرَ خَشَبَةً فَجَعَلَ الْمَالَ فِي جَوْفِهَا وَكَتَبَ إِلَيْهِ صَحِيفَةً مِنْ فُلَانٍ إِلَى فُلَانٍ

خط میں کس چیز سے شروع کیا جائے اور لیث نے بیان کیا کہ مجھ سے جعفر بن ربیعہ نے بواسطہ عبدالرحمن بن ہرمز و ابوہریرہ نبی صلی علیہ وسلم سے نقل کیا، کہ آپ نے بنی اسرائیل کے ایک شخص کا تذکرہ کیا جس نے ایک لکڑی لی، اور اس کو کھود کر اس میں ایک ہزار دینار رکھے اس کے مالک کے نام ایک خط لکھا، عمر بن ابی سلمہ نے اپنے والد سے روایت کیا انہوں نے ابوہریرہ سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس آدمی نے ایک لکڑی کو کھوکھلا کیا اور مال اس کے بیچ میں رکھ کر ایک خط لکھا جس میں لکھا تھا من فلان الی فلان (فلاں کی جانب سے فلاں کو)۔

یہ حدیث شیئر کریں