مصافحہ کرنے کا بیان اور ابن مسعود نے بیان کیا کہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تشہد سکھلایا اور میرا ہاتھ آپ کے دونوں ہاتھوں کے درمیان تھا اور کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں، طلحہ بن عبیداللہ میری طرف جلدی سے اٹھ کر آئے یہاں تک کہ مجھ سے مصافحہ کیا اور مجھے مبارکباد دی۔
راوی: یحیی بن سلیمان , ابن وہب , حیوۃ , ابوعقیل , زہرہ بن معبدہ , عبداللہ بن ہشام
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ سَمِعَ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ هِشَامٍ قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ آخِذٌ بِيَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
یحیی بن سلیمان، ابن وہب، حیوۃ، ابوعقیل، زہرہ بن معبدہ، عبداللہ بن ہشام سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ ہم (ایک مرتبہ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے اور اس وقت آپ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے۔
Narrated 'Abdullah bin Hisham:
We were in the company of the Prophet and he was holding the hand of 'Umar bin Al-Khattab.
