اپنے ساتھیوں کے سامنے تکیہ لگا کر بیٹھے کا بیان ۔ خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ چادر کا تکیہ بنائے ہوئے تھے، میں نے عرض کیا، کیا آپ اللہ سے دعا نہیں فرمائیں گے؟ (یہ سن کر) آپ بیٹھ گئے۔
راوی: مسدد
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ مِثْلَهُ وَکَانَ مُتَّکِئًا فَجَلَسَ فَقَالَ أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ فَمَا زَالَ يُکَرِّرُهَا حَتَّی قُلْنَا لَيْتَهُ سَکَتَ
مسدد نے بواسطہ بشر اس طرح حدیث بیان کی، کہ آپ تکیہ لگائے ہوئے تھے، پھر بیٹھ گئے اور فرمایا کہ سن لو جھوٹ سے بچو اور اس کو بار بار فرماتے رہے یہاں تک کہ ہم نے کہا کاش آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو جاتے۔
Narrated Bishr:
as above (No. 290) adding: The Prophet was reclining (leaning) and then he sat up saying, "And I warn you against giving a false statement." And he kept on saying that warning so much so that we said, "Would that he had stopped."
