صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 1253

اس چیز کا بیان جو عمارتوں () کے متعلق منقول ہے حضرت ابوہریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا کہ قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ جب جانوروں کے چرانے والے عمارتوں میں فخر کرنے لگیں گے۔

راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , عمرو , ابن عمر

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو قَالَ ابْنُ عُمَرَ وَاللَّهِ مَا وَضَعْتُ لَبِنَةً عَلَی لَبِنَةٍ وَلَا غَرَسْتُ نَخْلَةً مُنْذُ قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سُفْيَانُ فَذَکَرْتُهُ لِبَعْضِ أَهْلِهِ قَالَ وَاللَّهِ لَقَدْ بَنَی قَالَ سُفْيَانُ قُلْتُ فَلَعَلَّهُ قَالَ قَبْلَ أَنْ يَبْنِيَ

علی بن عبداللہ ، سفیان، عمرو، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول نقل کرتے ہیں کہ اللہ کی قسم میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد سے نہ تو کوئی اینٹ کسی اینٹ پر رکھی (یعنی مکان نہیں بنایا) اور نہ کوئی پودا لگایا، سفیان نے کہا میں نے یہ حدیث اس کے بعض گھر والوں سے بیان کی تو انہوں نے کہا اللہ کی قسم انہوں نے مکان بنایا، سفیان نے کہا کہ میں نے جواب دیا کہ شاید مکان بنانے سے پہلے ایسا کہا ہوگا۔

Narrated, 'Amr:
Ibn 'Umar said, "By Allah, I have not put a brick over a brick (i.e. constructed a building) or planted any date-palm tree since the death of the Prophet." Sufyan (the sub narrator) said, "I told this narration (of Ibn 'Umar) to one of his (Ibn 'Umar's) relatives, and he said, 'By Allah, he did build (something.' "Sufyan added, "I said, 'He must have said (the above narration) before he built."

یہ حدیث شیئر کریں